70

پشاور کی حج پرواز اسلام آباد اُتر گئی

پشاور۔جدہ سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اترنے والی فلائٹ کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کے خلاف 170حجاج کرام سراپا احتجاج بن گئے اور جہاز سے اترنے سے انکار کر دیا نجی ائیر لائن کی پرواز کو گزشتہ روز شام 7بجے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اترنا تھا تاہم اس پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی جس پر عازمین حج کو پشاو ر کی بجائے اسلام آباد ائیر پورٹ منتقل کیا گیا۔

جس پرعازمین حج نے شدید احتجاج کیا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ان عازمین حج کے رشتہ دار کا انتظار کرتے رہے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ پشاور ائیر پورٹ پر سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پرشام چھ بجے کے بعد لینڈنگ کی اجازت نہیں ہے جس کے باعث مسافروں کو اسلام آباد سے گاڑیوں میں پشاور منتقل کیا گیا ۔