68

خیبر پختونخوا ‘ نو منتخب وزراء کے پروفائل پر نظر

پشاور۔خیبر پختونخوا کے گیارہ وزرا ء میں سے اکثر دوسری بار کابینہ کاحصہ بنے ہیں ان میں سے سینئر وزیر محمد عاطف خا ن کا تعلق مردان سے ہے۔وہ 2013 کے انتخا با ت میں تحر یک انصا ف کے ٹکٹ پر صوبا ئی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور2018کے عام انتخابات میں PK-50مردان سے دوسری مرتبہ رُکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 

گذشتہ دور حکومت میں بھی یہاں سے منتخب ہونے کے بعد اُنہوں نے بحیثیت وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اور وزیر توانائی اپنی خدمات بطریق احسن ادا کیں۔ شہرام خا ن تر کئی کا تعلق صوابی کے معروف سیا سی و سما جی خا ندان سے ہے۔اُنہو ں نے با نڈ یو نیو رسٹی اسٹریلیا سے گر یجو یشن کی ہے اور 2018کے عام انتخابات میں PK-47صوابی 5سے دوبارہ رُکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔

اُنہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بحیثیت سینئر وزیر صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اپنی خدمات بطریق احسن ادا کیں۔ ڈاکٹر ہشا م انعام اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ وہ ڈینٹل میڈ یکل گر یجو یٹ ہیں۔2018کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ PK-92(لکی مروت ) سے پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سید اشتیاق ارمڑ جوکہ 2018کے الیکشن میں حلقہ PK-69پشاور سے دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی گذشتہ حکومت میں ماحولیات کے وزیر تھے۔