83

عارف علوی ٗ فضل الرحمن اور اعتزاز کے کاغذات منظور

اسلام آباد۔ صدارتی انتخاب کے لیے مولانا فضل الرحمان ، اعتزاز احسن اور عارف علوی کا کاغذات منظور کر لئے گئے، اعتزاز احسن پر شاہد اورکزئی جبکہ عارف علوی پر مولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضی نے اعتراض اٹھائے ، وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کے خلاف پٹیشن دائر ہوئی ہے،عارف علوی کے خلاف سنجیدہ قسم کی پٹیشن ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، جب نوٹس نہیں ملا تو کیسے ہم کاروائی کریں ؟

کامران مرتضی نے کہا کہ میں آپ کے نوٹس میں یہ معاملہ لا رہا ہوں،عارف علوی اور اعتزازاحسن کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے ،چیف الیکشن کمشنر نے بطور ریٹرنگ افسر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ، چیف الیکشن کمشنر نے بطور ریٹرننگ افسر کاغذات کی سکروٹنیکی ،سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمیشن پہنچے ۔

اعتزاز احسن کے پیپلز پارٹی کے رہنماء میاں رضا ربانی ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کے کاغذات پر شاہد اورکزئی نے اعتراض کیا ہے ، جس پر اعتزاز احسن نے اٹھائے گئے اعتراض پر اپنا موقف پیش کیا ، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کاغذات منظور کر لئے ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی بھی چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوئے ۔

عارف علوی کے تجویز اور تائید کنندگان بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،عارف علوی کے کاغذات پر مولانا فضل الرحمن کے وکیل کامران مرتضی نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کے خلاف پٹیشن دائر ہوئی ہے،عارف علوی کے خلاف سنجیدہ قسم کی پٹیشن ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، جب نوٹس نہیں ملا تو کیسے ہم کاروائی کریں ؟کامران مرتضی نے کہا کہ میں آپ کے نوٹس میں یہ معاملہ لا رہا ہوں،عارف علوی کے کاغذات پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے ،چیف الیکشن کمشنر نے بطور ریٹرنگ افسر عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔ 

حزب اختلاف کی 5 جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ان کے تجویز کنندہ اور دیگر چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوئے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد مولانا فضل الرحمان کے بھی نامزدگی فارم درست قرار دیے گئے۔صدارتی امیدواروں میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔دیگر امیدواروں میں عمران احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ،عمران احمد کے تائید اور تجویز کندگان پیش نہ ہونے پر کاغذات مسترد کئے گئے، میر افضل،ہلال رحمان،امجد آفریدی،محمد اشفاق کے کاغذات بھی مسترد کر دیئے گئے۔