پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرموں سمیت منشیات فروشوں،قمار بازوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ۔
سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور پولیس نے ضلع بھر میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد اشتہاری ملزمان،منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور قمار بازوں کو گرفتارکرکے مجموعی طور پر18عدد پستول،2عدد بندوق، سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس،5 کلو گرام چرس اور5 بوتل شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کرلئے