86

ریڈیو پاکستان پشاور میں ورک سٹیشن کا قیام

پشاور۔مجھے آج ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف شعبے دیکھ کر خاصی خوشی ہوئی اس لئے کہ آج یہ تاریخی ادارہ اپنی نشریات کے 83ویں سال میں داخل ہوچکا ہے ۔ ادب، ثقافت اور قوی آگہی میں ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی ممبر شیر علی ارباب نے ریڈیو پاکستان پشاور میں پروگرام ورک سٹیشن کے قیام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ریڈیو پاکستان پشاور کے ڈپٹی کنٹرولر زجناب امیر نواز مروت،جناب ظفر اللہ ، پروگرام منیجر زظاہر شاہ آفریدی اور طفیل احمد کے علاوہ پروڈیوسرز سردار اعظم خان ، اعزاز علی خان ،اور شعبہ انجنئیرینگ کے انچارج آفتاب احمد بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی کی آمد پر اُن کو ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیاگیا ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ مجھے یہاں پر ٹیم ورک اور باہمی لگن سے کام کرنے کا احساس ہُوا ہے ۔ 

انہوں نے موجودہ حکومت کی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک پُر امن معاشرے کے قیام کیلئے مختلف منصوبوں کاآغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سوچ سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرپشن اقرباء پروری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے آنے والی نسلوں کیلئے آبی ذخائرمیں اضافہ کرنے کیلئے بھی کام کرنا ہوگا۔