72

خیبرپختونخوا کی 11رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور۔خیبرپختونخوا کی نئی 11رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘نئی کابینہ سے حلف قائم گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے لیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کی حلف برداری سے متعلق تقریب منعقد ہوئی‘جس میں قائم مقام گورنر کے پی مشتاق غنی نے نئی 11رکنی کابینہ سے حلف لیا۔

حلف لینے والے وزراء میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام، کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب ایک بار پہلے وزیراعلیٰ محمود خان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی جبکہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کیا۔یاد رہے کہ نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے جبکہ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات اور قلندرخان لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسی طرح شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔کابینہ میں شامل عبدالکریم وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صعنت ہوں گے اور ضیاء4 اللہ بنگش بھی وزیراعلی کے مشیر ہوں گے۔