70

منی لانڈرنگ کیس: تحقیقات کے دوران مزید 15 مشکوک اکاؤنٹس کا انکشاف

کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں انتہائی اہم پیشرفت ہوئی ہے اور تحقیقات  کے دوران مزید 15 مشکوک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ان 15 اکاؤنٹس میں 4 بظاہر جعلی یا بےنامی اکاؤنٹس ہیں جن میں 6 ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جعلی و بے نامی اکاؤنٹس کی تعداد 33 ہوگئی اور اب تک رقم 35سے بڑھ کر 41 ارب ہوگئی ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ان 4 اکاؤنٹس میں 6 ارب روپے کی رقم آئی اور گئی بھی ہے جب کہ ان اکاؤنٹس میں سے کچھ اومنی گروپ کے ہیں۔