71

ایٹا انٹری ٹیسٹ ٗپرچہ لیک ہونیکا کا نوٹس لے لیا گیا

پشاور۔پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخواکے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے پرچے آؤٹ ہونے کانوٹس لے لیاہے اور ڈائریکٹرایٹا ٗ ڈائریکٹر اکیڈیمیک اینڈایڈمشن سے جواب مانگتے ہوئے سماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کردی پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے اس بات کانوٹس گذشتہ روز ایک طالبہ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران لیاطالبہ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہی ہے اورجبکہ اس دوران ایٹا نے انٹری ٹیسٹ کے لئے تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

لہذاانٹری ٹیسٹ کو ری شیڈول کیاجائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے اس موقع پر انٹری ٹیسٹ کے روز پیپرزلیک ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرایٹا ٗ ڈائریکٹر اکیڈیمیک اینڈایڈمشن سے جواب مانگ لیا اورسماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کردی یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمودخان نے بھی انٹری ٹیسٹ کے پرچے لیک ہونے کانوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرکے ذمہ داروں کاتعین کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔