67

پشاور میں عید قربان کے بعد مضر صحت گھی فروخت

پشاور ۔شہر بھر میں عید قربان کے بعد بڑے پیمانے پرچربی اور ہڈیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور چربی اور ہڈیوں سے بڑی مقدار میں مضرصحت گھی اور تیل تیارکیا جارہاہے۔ خیبرپختونخوا سے لاکھوں ٹن چربی اور ہڈیاں پنجاب اور سندھ منتقل کی جارہی ہیں۔ 

ان ہڈیوں اورچربیوں اورمختلف آلائشوں سے مضرصحت گھی اورتیل تیارکیا جارہاہے۔ جنہیں بعدازاں خیبرپختونخوا میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ اس تیل اورگھی کو مختلف ہو ٹلوں ، پکوان سنٹرز ، دکانداروں ، چپس فروخت کرنے والے تاجروں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تاجروں کو فروخت کیا جاتا ہے ہڈیوں اور چربی سے بنائے گئے مضر صحت گھی اورتیل کے استعمال سے مختلف خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چربی اورہڈیوں کی سپلائی مسلسل جاری ہیں۔