56

سرکاری افسران کی تفصیلات نیب خیبر پختونخوا کو فراہم

پشاور۔3لاکھ یا اس سے زائد کے ماہانہ تنخواہ لینے والے سرکاری افسران کی تفصیلات نیب خیبر پختونخوا کو فراہم کردی گئی ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام صوبائی ، وفاقی محکموں ، خودمختار، نیم خودمختار اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی تفصیلات نیب نے صوبائی حکومت سے طلب کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تین لاکھ یا اس سے زائد کے ماہانہ تنخواہ لینے والے افسران کے اداروں کے نام ، ان کے عہدوں کی تفصیلات ، افسران کے نام ، ان کے قومی شناختی کارڈ نمبروغیرہ کی تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تفصیلات محکمہ خزانہ ، اے جی آفس سمیت تمام انتظامی محکموں کے سیکرٹریوں سے طلب کئے گئے تھے ۔ تین لاکھ یا اس سے سے زائد تنخواہ لینے والے بیورو کریٹس کے خلاف کاروائی شروع کی جائیگی اوران سے ریکوری کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے بیورو کریٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اوران کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی