69

شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا ٗ آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جزل آصف غفور نے کہا ہے کہ رواں سال یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی،قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،وطن کی حفاظت اور بقا کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا،بسوں، ویگنوں، ٹرکوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر شہدا کی تصاویر آویزاں کرے گی،ہمارے شہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا ،شہید ہمارے اصل ہیروہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 6ستمبر کو یومِ دفاع و شہدا کے سلسلے میںآئی ایس پی آرمیں پلاننگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزارت اطلاعات کے ہم آہنگ سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو پلان سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، اس کے نام سے یومِ دفاع و شہدا منایا جائے گا ،اس سال یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا ۔

وزارت اطلاعات اورآ ئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائینٹ ہونگے۔ انہوں نے کہا شرکا کو شہیدوں کی لسٹ اور ایڈریس مہیا کیے گئے ،مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی ۔ براہِ راست نشر کی جائے گی،قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھا جائے گا ،شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا وطن کی حفاظت اور بقا کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا ،شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا ۔ شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ۔ بسوں، وگین، ٹرکوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی۔پاکستان ریلوے انتظامیہ ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر شہدا کی تصاویر آویزاں کرے گی،میجر جزل آصف غفور نے کہا تمام ائیر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی ،یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے، افواجِ پاکستان کے شہدا کے لواحقین اور غازیوں کے لئے ہر چھا ونیوں میں دن کے وقت تقاریب منعقد ہو نگی ۔

تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی ،تمام ادارے اپنے اپنے شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کی اور کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہدا کو یاد رکھیں،ہمارے شہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا ،شہید ہمارے اصل ہیروہیں ۔میجر جزل آصف غفور نے کہا شہیدوں کو سلام ہمیں پیار ہے پاکستان سے ۔ چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام شرکا کا بھرپور شرکت کا عزم ظہار کیا ۔