گلگت۔ترجمان جی بی حکومت فیض اﷲ فراق نے کہا ہے کہ سکول جلانے کے واقعات میں ملوث پانچ سہولت کاروں نے خود کو قانون کے حوالے کردیا‘ جرگے نے سہولت کاروں کو سرنڈر کرانے میں کردار ادا کیا۔
اتوار کو ترجمان جی بی حکومت کے مطابق سکول جلانے کے واقعات میں ملوث پانچ سہولت کاروں نے خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے۔ جرگے نے سہولت کاروں کو سرنڈر کرانے میں کردار ادا کیا۔ قانون کے حوالے کرنے والے سہولت کاروں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ مشترکہ تحقیقات کی ٹیم سہولت کاروں سے تحقیقات کررہی ہے۔ ترجمان فیض اﷲ فراق نے مزید کہنا تھا کہ دیامر کے حالات معمول پر ہیں حکومتی رٹ قائم ہے۔