133

خیبراکیڈمی اینڈمیوزک آرٹس کے قیام کااعلان

پشاور۔فنکار ہمایون خان نے پشاور میں خیبر اکیڈیمی اینڈ میوزک آرٹس قیام کا اعلان کر دیاجس میں فن سے تعلق رکھنے والے اور نئے آنیوالے نوجوان آرٹس اور میوزک سے مستفید ہونگے اکیڈیمی کو پھر یونیورسٹی میں تبدیل کرئینگے۔اس سلسلے میں پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر لائق زادہ،جہانزیب ملک ،نجیب اللہ انجم ،شازمہ حلیم،بختیار خٹک اور د یگر فن سے تعلق ر کھنے والے افراد نے شر کت کی۔لائق زادہ نے کہا کہ اداکاری اور فن کی لحاظ سے خیبر پختونخوا ایک ذرخیز مٹی ہے تاریخ میں اس مٹی نے بہت بڑ ے بڑے فنکاروں کو جنم دیا اور عالمی سطح پر پختون اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج یہاں پر فائن آرٹس کے میدان میں حکومت نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا یا اور نہ فنکاروں کو وہ سہولیات فراہم کیاجس پر انکی آواز اور شخصیت زندہ ہو۔انہوں نے کہاکہ اکیڈیمی کے قیام سے ایک بار پھر پختون قوم کی پہچان بنے گی اور اس نوجوان طبقہ مستفید ہونگے کیونکہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن صرف ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو آج ایک اکیڈیمی کی شکل میں سامنے آئی ہے۔

اس موقع پر ہمایون خان کا کہنا تھا کہ اکیڈیمی اپنی مدد آپ کے تحت چلائینگے ہمار ا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ نوجوان نسل کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر نا اور ان کیلئے ہر سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کل آرٹسٹ ایک مافیا کے ہاتھوں میں ہے اور وہ فنکاروں کو دھمک کی طرح چاٹ رہا ہے ۔انہوں نے کہا اکیڈ یمی میں سیمینار ،شارٹس کورسز اور د یگر پروگرامات کا انعقاد کر ئینگے۔آخر میں آنے والے مہمانوں نے ہمایون خان کی اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور ہر قسم تعاون کا یقین د لایا۔