106

اغواء برائے تاوان وارداتوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے محکمہ انسداد دہشت گردی ۔

پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ایک کاروائی کے دوران خطرناک اغواء کار شاہ زلی ولد جنت گل ساکن ٹیلہ بند کو گرفتار کرلیا گیا بیان کے مطابق گرفتار اغواء کار نے سال 2007 میں دیگر ساتھیوں کی مدد سے شاہ سعود اور رحمداد ساکنان متنی کو اغواء کیا تھا اور بعد ازاں ان کے اہل خانہ سے 6 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے انہیں کردیا گیا تھا بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ متنی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔