پشاور۔چوروں نے قائد آباد نمبر ایک بیرون آسیہ گیٹ میں گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑہ لاکھ روپے مالیت کا قربانی کا بیل (ڈان ) چوری کر لیا ٗ اس سلسلے میں بیل کے مالک ملک غلام مصطفی کی رپورٹ پر تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
ایف آر آئی کے مطابق یہ بیل چند روز قبل ڈیڑھ لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا رات کو چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر چوری کرلیا پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں چوری اور راہ زنی کی وارداتیں ہو تی رہی ہیں ۔