152

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

 چارسدہ: رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحقاور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے۔

 چارسدہ کے علاقے رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔