88

پاکستان میں پہلے آئی بینک کا افتتاح ہوگیا

اسلام آباد۔ملک کے پہلے آئی بینک کا افتتاح کر دیا گیا۔راولپنڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الشفا ٹرسٹ کے صدر جنرل ریٹائرڈ حامد جاوید نے کہا کہ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں غیر ملکی این جی او کے تعاون سے عالمی معیار کا آئی بینک تعمیر کیا گیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ حامد جاوید کے مطابق اس آئی بینک کی تعمیر سے قرنیہ کے عطیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور آنکھوں کے عطیات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ بنائے جا سکیں گے، الشفا آئی ہسپتال میں ہر ماہ 80 سے زائد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں، آئی بینک کی سہولت سے ٹرانسپلانٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔