403

لوئر دیر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

پشاور۔خیبر پختونخوا کے ضلع لوئردیرمیں انسداد پولیو مہم آج 4جنوری سے شروع ہو رہی ہے مہم کے دوران 87ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یا د رہے کہ 18دسمبر 2017ء میں ہونے والی مہم کے دوران لوئر دیر 2لاکھ 32ہزاربچوں کو پولیو پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے 87ہزار بچے پولیوکے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبر پختونخوا کے کورڈنیٹرعاطف رحمان اور ڈی سی لوئردیرکی مشاورت سے مہم کا دوسرا مرحلہ آج4جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی963ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 829موبائیل ، 70فکسڈ، 46ٹرانزٹ اور 18رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ۔