لاہور۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین دہشت گردوں کو 14،14سال قید کی سزا سناتے ہوئے انکی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز انسداد دہشت عدالت لاہور کے جج عبداقیوم خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دہشت گردوں شعیب ،عبدالرحمان اور عامر کو 14،14سال قید کی سزا سنائی اور ان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔
دہشت گردوں سے راوی روڈ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انکے خلاف چالان پیش کیا گیا تھا۔