آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا جارہا ہے۔چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے، اس سے قبل سپر مون گذشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا، جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق آج چاند زمین سے قریب آجائے گا اور اس کی روشنی معمول سے 16 فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی 7 فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔
شکاگو کے اڈلر پلانٹیریئم کے پبلک آبزرونگ ڈائریکٹر مائیکل نیکولز کے مطابق آج زمین سے چاند کا فاصلہ 222,135 کلومیٹر ہوگا۔آج کا سپر مون، مسلسل تین سپرمون سیریز کے سلسلے میں پہلا سپرمون ہوگا، باقی دو سپر مون آئندہ برس جنوری میں دیکھے جاسکیں گے۔
محققین کا کہنا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد جب سپر مون واضح ہوتا ہے تو وہ آسمان کو روشن کردیتا ہے اور یہ وقت دیکھنے والوں کی زندگی کے لیے بھی خوش آئند مانا جاتا ہے۔