239

پشاور میں ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت معمہ

پشاور۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا متوفی کے جسم پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے پولیس نے ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے سر جوڑ لئے خیبرمیڈیکل کالج پشاورکے فرنزاک ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں متوفی ڈاکٹراحسن کے جسم پرکسی قسم تشدد کے اثار نہیں مل طبعی موت یا زہرکا تجزیہ کرنے کے لئے معدے،دل اوردماغ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر احسن کی میت آبائی علاقے ٹانک منتقل کردی گئی ہے پولیس کے مطابق ہاسٹل میں ڈاکٹر نے کمرہ اندر سے بند کر رکھا تھا ابتدائی تفتیش میں کمرے کے اندر کسی غیرمعمولی سرگرمی کے شواہد نہیں ملے تاہم ہلاکت عارضہ قلب یا دیگروجوہات سے موت ہو سکتی ہے۔