316

پشاور میں پاکستان کی پہلی ورچوئیل ریالٹی آرکیڈ کا قیام

پشاور ۔ پشاور میں پاکستان کے پہلے اور اپنی نوعیت کے منفرد تفریحی مرکز ورچوئیل ریئلٹی آرکیڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں بچوں، بڑوں اور خواتین کیلئے ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی نے نجی شعبے کے اس جدید طرز کے آرکیڈ کا باقاعدہ اففتاح کر دیا۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس آرکیڈ کے قیام کو انتہائی خوش آئند اور پشاور کے لوگوں کیلئے تفریح کا ایک اہم اور منفرد ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آرکیڈ میں استعمال میں ہونے والی تمام تر ٹیکنالوجی اور آلات مقامی سطح پر بنائے گئے ہیں جو یہاں پر ٹیکنالوجی کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہے اور صوبائی حکومت ایسی صحت مند سرگرمیوں کی بھر پور سرپرستی کرے گی۔صوبائی وزیر نے آرکیڈ میں نصب کی گئی تمام جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا معائنہ کیا اور انہیں بین الاقوامی معیار کے عین مطابق قرار دے دیا۔