50

پرویز مشرف کے اہلخانہ کو نیب نے طلب کر لیا

اسلام آباد۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق صدر کی اہلیہ صہبا، بیٹے بلال، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو 11 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے بیگم صہبا مشرف کو ایک گھر، تین پلاٹ اور 6 گاڑیوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔