115

پشاور میں سعودی پلٹ تاجر قتل

پشاور۔تھانہ فقیر آباد کے علاقے بشیر آباد میں نامعلوم افراد نے سعودی پلٹ تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے عبد الرحمن ولد امتیاز سکنہ بخشو پل نیو گرھی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا والد امتیاز ولد سردار محمد حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا اور یہاں متعدد افراد کے ساتھ رقم کا لین دین جاری تھا۔

گزشتہ روز اس کا والد کسی کام کے سلسلہ میں بشیر آباد گیا ہوا تھا جہاں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیاپولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔