81

فاٹا کے صنعت کاروں پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

پشاور۔ فاٹا انضمام کے بعدبندوبستی علاقو ں میں رہائش پزیر فاٹا کے صنعت کاروں پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ٗ صو بائی حکو مت نے فاٹا کے اضلاع کی تعمیر وترقی کے لئے فنڈز کے حصول کی غرض سے پشاور ڈونرز کانفرنس منعقد کر نے کی سفارش کر دی ٗ بتا یا گیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی اور صو بائی حکام نے شر کت کی۔

ٗ اجلاس میں ٹیکسو ں کی مد میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٗکسٹمز ڈیوٹی ٗسیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس عائد کر نے کی تجویز پیش کی گئی جسے مسترد کر تے ہوئے کہا گیاہے کہ اس طرح کے ٹیکس عائد کر نے سے فاٹا کے اضلاع میں سر مایہ کاری میں کمی آئے گی ٗصو بائی حکو مت آرڈیننس کے ذر یعے فاٹا کے صو بے میں انضمام کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا ازالہ کر ے گی۔

ٗپشا ور میں ایک ڈونرز کانفرنس بلائی جائے گی تا کہ تعمیر و ترقی کے کاموں کے لئے مالی امداد حاصل کی جا سکے ٗوفاقی حکو مت سے سفارش کی گئی کہ وہ ان اضلاع کے لئے تر قیاتی کاموں اور آباد کاری وغیرہ کے لئے مراعات کا اعلان کر ے اور جامع ٹیکس پیکج کا اعلان کر ے تا کہ یہاں کے لو گو ں کے لئے مثبت پیغام دیا جا سکے ۔