61

سرکاری دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنیکا نوٹس

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کا نظام متعارف کروانے کے باوجود بھی کئی اہم اُمور التواء کا شکار ہیں جن کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ نے ایک خصوصی مراسلے میں صوبے کے تمام حکام کو ہدایت کی ہے کہ فائل ٹریکنگ سسٹم میں فائلز کی ایک بڑی تعدا دالتواء کا شکار ہے جن کو سات دن کے اندر اندراپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا ہے کہ فائل ٹریکنگ سسٹم کے استعمال کو متعلقہ افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ (پی ای آرز) میں پیش کیا جائے اور ڈ یش بورڈ کی تفصیلات بھی ثبوت کے طور پر منسلک کی جائیں گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ متعلقہ اہلکار فائل ٹریکنگ سسٹم کا کس حد تک استعمال کررہا ہے ۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا ہے کہ کے پی سیٹزن پورٹیل میں درج عوامی شکایات پر بھی غور نہیں ہورہا ان شکایات کو 14دونوں کے اندر حل کرنیکی ہدایت کردی ہے ۔اس کے علاوہ چیف سیکرٹری نے کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں مستقل اور عارضی ملازمین کی تما م تر تفصیلات یعنی پوسٹنگ ، ٹرانسفر ز، پنشن ،تعلیم ، تجربہ اورصلاحیت وغیر ہ کا ریکارڈ بھی فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت کردی ہے ۔