88

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو7 سال قید کی سزا

اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت  23 ملزمان کو 7سال  قید کی سزا سنادی گئی۔

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 قید کی سزا سنائی دی گئی جب کہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی، شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر  دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جب کہ دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا جب کہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری قرار دیا گیا۔