48

عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

بنوں۔خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عید الا ضحی کے موقع پر حکومت کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،خیراتی تنظیمیں اور دیگر اداروں کو قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے سے قبل متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینی ہوگی ۔

وفاقی حکومت کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے بعد خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں میں خیراتی اداروں اور دیگر رفاعی تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نام لکھے گئے مراسلے میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت کے اجاز ت کے بغیرقربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے پر پابندی ہوگی اور قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے کیلئے حکومت کی NOCضروری ہوگی۔

مراسلے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عید الا ضحی کے موقع پر مختلف تنظیمیں اور ادارے جو قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیں اسکو حکومت کی NOC(اجازت نامہ) سے مشروط کی گئی ہے لہذا جو بھی خیراتی ادارہ یا تنظیم کھالیں اکھٹا کرتی ہیں اس کو پہلے گورنمنٹ کی NOCدرکار ہوگی جو کہ سپیشل برانچ اور آئی بی کی کلیئر نس رپورٹ کے بعد ایشو ہوگی ۔