64

ملک میں سیا سی استحکام کی اُمید نہیں ‘ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان مقناطیس کا مطلب ہی نہیں سمجھتا ،مقناطیس کسی طرف جاتا نہیں بلکہ دوسری چیزوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان میں شرافت ختم ہوچکی ہے اور یہ زبان ان کو بھولے پن کی نشاندہی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ انہیں 25جولائی کے عام انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کی امید نہیں ۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر پتھراؤکے واقعہ کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکشن میں جاتے ہیں اگر وہاں پر کوئی سیاسی لوگوں کو پتھر ماررہا ہے گالیاں دے رہا ہے بے عزت کررہا ہے تو اس طرح سیاست ختم ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بھولے پن کی سب سے بڑی علامت یہی ہوتی ہے کہ آپ کی زبان میں شرافت ختم ہوجائے احترام ختم ہوجائے بازاری قسم کے الفاظ استعمال کریں اور اس کے پیچھے تہمت کے اور کچھ نہ ہو ۔