80

ڈی کام اور ڈی بی اے کے نتائج کا اعلان

پشاور۔فنی تعلیمی بورڈ خیبرپختونخوا نے ڈی کام‘ڈی بی اے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے ایک مرتبہ کلین سویپ کر لیا ہے ۔

ڈی بی اے میں دوسری اور تیسری جبکہ ڈی کام میں تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر دی ہیں۔نتائج کا مجموعی تناسب76.41 اور 74.72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے فنی تعلیمی بورڈ خیبرپختونخوا نے پوزیشن ہولڈرز کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر تعلیم محمد ثناء اللہ خان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں مردان‘ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ کے چیئرمین والدین اور کالجزسربراہان نے شرکت کی کنٹرولر امتحانات محمد اسماعیل کے مطابق ڈی کام پارٹ ٹو میں مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے سید الیاس علی شاہ نے 1200 میں سے 1025 نمبروں سے پہلی ‘محمد فائق حسین شاہ نے 1023 سے دوسری اور یاسر نواز اعوان نے999 نمبروں سے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح ڈی بی اے میں گورنمنٹ کالج آف کامرس ہری پور کے حمزہ علی نے1400میں سے1118نمبروں سے پہلی ۔اظہر سلیم نے1100 سے دوسری جبکہ محمد رضا حسین نے 1091 سے تیسری پوزیشن حاصل کی ڈی بی اے میں دوسری اور تیسری پوزیشن بھی مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ نے حاصل کی ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈرز کو نقد اور تعریفی انعامات سے نوازا صوبائی وزیر برائے فنی تعلیم نے فنی تعلیمی بورڈ کے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور فنی تعلیم کو صوبے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔