61

انتخابات میں 18سیاستدانوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

اسلام آباد۔نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی( نیکٹا) احکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تما م صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھرٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ان میں(ن)لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلی قیادت بھی شامل ہے۔