48

جنوبی وزیرستان دفعہ 144 برقرار ر کھنے کا فیصلہ

وانا. وانا جرگہ ہال میں احمدزائی وزیر قبائیل کا ڈپٹی کمشنرسہیل احمدخا ن کے ساتھ ایک گرینڈ جرگہ ہوا جس میں احمدزائی وزیر کے نو بڑے قبیلوں کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ مقامی علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان دفعہ 144 سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بدستور برقرار رہے گا اور امیدواروں کو جلسہ جلوس کرنے پر انتظامیہ سے تین دن پہلے اجازت لینا ہوگی تاکہ حکومت علاقے میں جلسہ کرنے کی کلرنس کرنے کے بعد اجازت دے گی۔

حکومت سے کلرنس ملنے کے بعد تمام پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے رضاکاروں کو چاہیے کہ جلسہ جلوس کرتے وقت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ اور انہوں نے کہا کہ علاقے مشران الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے۔

اس موقع پر موجود سارے مشران و علماء نے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ڈپٹی کمیشنر نے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ اگر خواتین نے دس فیصد سے کم ووٹ پول کئے تو پھر الیکشن منسوخ کردیے جائیں گے کیونکہ الیکشن کمیشن کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق خواتین کو دس فیصد ووٹ ضرور پول کرانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ این اے پچاس کے اکثر پولینگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ۔