98

ہنگو میں مسافر پک اپ الٹ گئی ٗ درجنوں زخمی

ہنگو۔ ہنگو میں مسافر پک اپ الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 19مسافر زخمی 10سے زیادہ مسافروں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز ہنگو کے نواحی علاقہ چانڑی بانڈہ سے مسافروں سے بھری پک اپ گاڑی ہنگو آرہی تھی کہ کاہی کچہ پکہ کے مقام پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 19مسافر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو لایا گیا۔

جہاں سے 10زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، ایک ہی گاؤں سے اتنے بڑے حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی عینی شاہدین کے مطابق پک اپ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ سواریا ں بھٹائی گئی تھیں جو کہ ٹائر پھٹنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے الٹ گئی ۔