46

لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں ٗ عمران خان

کراچی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ علاج معالجہ صاف پانی اور روزگار انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، 30سال تک باربار باریاں لینے والوں نے کچھ نہیں کیا، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، نواز شریف خاندان کے 4 محلات ہیں، سب کو پتہ تھا کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، لندن فلیٹس چوری کے پیسوں سے خریدے گئے تھے۔

منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے، عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، علاج معالجہ صاف پانی اور روزگار انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، 30سال تک باربار باریاں لینے والوں نے کچھ نہیں کیا، اس وقت تمام سہولیات امیروں کیلئے ہیں، ہم نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھاناہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان کے 4 محلات ہیں، سب کو پتہ تھا کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، لندن فلیٹس چوری کے پیسوں سے خریدے گئے تھے، قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔