47

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور با ہمی فہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ د ہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ د ہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور مختلف سطح پر بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔