پشاور۔شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی امیدوار کے انتخابی دفتر پر حملہ، دس ورکرز زخمی ہوگئے۔انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنماء اور قومی اسمبلی حلقہ 48 کے امیدوار ملک اورنگزیب کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے ہنڈ گرینڈ سے حملہ کیا، جس سے دفتر میں موجود پی ٹی آئی کے کئی ورکرز زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے قومی اسمبلی حلقہ 48 کے امیدوارکے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینڈ حملہ کیا گیا۔حملے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دس ورکرز زخمی ہو گئے جبکہ حملہ اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔