54

بلاول بھٹو کا عوام سے فوڈز کارڈ دینے کا وعدہ

ٹھٹ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کر تے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگوں کے مسائل خود حل کروں گا، عوام میرے بازو بنیں،پہلی بار ووٹ لینے آیا ہوں، امید ہے آپ مایوس نہیں کریں گے،ہمارا آپ کا رشتہ نسلوں پرانا ہے۔

پیپلز پارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، گزشتہ روز لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو پسند نہیں آئی،ہم لوگوں کو فوڈ کارڈ دیں گے،جس سے لوگوں کو کھانا پینا سستا ملے گا، پیر کو انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنا منشور پیش کردیاہے، ہم نے (بی آئی ایس پی) جیسے انقلابی پروگرام شروع کیے، ہم عوام کو فوڈ کارڈ دیں گے جس سے کھانا پینا سستا ملے گا، پیپلز پارٹی کا منشور ہمیشہ غریبوں اور کسانوں کیلئے ہوتا ہے، مجھے آپ کا ساتھ چاہیے۔

عوام میرا بازوبنیں ، عوام نے موقع دیا تو تمام مسائل خود حل کروں گا، میں ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں، اگر عوام میرے ساتھ ہیں تو کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔ہم علاقے میں فوڈ سینٹر کھولیں گے، جو خواتین خود چلائیں گی، بھوک مٹاؤ پروگرام ہمارے منشور کا حصہ ہے، ہمیں مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان بچانا ہے۔