46

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد۔نگران حکومت نے مالی سال 2018-19کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

پیر کو وفاقی وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تنخواہوں کے اخراجات کو مالی سال2018-19کے مختص کردہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔