48

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلزکی پاکستان آمد

اسلام آباد۔امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں،ایلس ویلز کا ملا فضل اللہ کے افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلس ویلز اپنے دورے میں اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ایلس ویلز نے کابل میں ہفتہ کو بہت مصروف دن گزارا تھا۔ دورہ کابل کے بعد ایلس ویلز کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر امریکی درخواست پر ڈالے جانے اور افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ فضل اللہ کی ہلاکت کے باعث ایلس ویلز کا دورہ پاکستان اہمیت اختیار کر گیا ۔