42

انتخابات 2018‘ ملک بھر میں 85 ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات 2018کے سلسلے میں اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں‘ ملک بھر میں 85 ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں‘ 2018 کے عام انتخابات میں 2013 کی نسبت 13ہزار زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اتوار کو لیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات 2018کے سلسلے میں اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ۔

ملک بھر میں 85 ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں 47ہزار 813 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ سندھ میں 17ہزار 747 پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 12ہزار 634 پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 4420 اور ایف آر میں 1986 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد میں 797 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں مردوں کے لئے 23ہزار 424 جبکہ خواتین کے لئے 21 ہزار 707 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 40ہزار 133مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں 2013 کی نسبت 13ہزار زیادہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔