84

ّپشاور میں صوبائی اور قومی حلقوں کیلئے پولنگ سٹیشنز

پشاور۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پشاور کے پانچ قومی اور چودہ صوبائی حلقوں کے لیے کل 1190پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں سے 650مردانہ ،512زنانہ اور اٹھائیس مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہیں ۔

این اے ستائیس میں131مردانہ ،ایک سوچھ زنانہ اور سترہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہیں این اے اٹھائیس میں ایک سو انتالیس مردانہ ایک سو تین زنانہ اور چار مشترکہ ،این اے انتیس میں ایک سو اکیس مردانہ ،نواسی زنانہ اور چار مشترکہ ،این تیس میں ایک سو سولہ مردانہ ننانوے زنانہ اور دو مشترکہ جبکہ این اے اکتیس میں سب سے زیادہ یعنی ایک سو تریالیس مردانہ ایک سو پندرہ زنانہ اور صرف ایک مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیا گیاہے ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے سب سے زیادہ ایک سو سترہ پولنگ سٹیشن پی کے 78اور سب سے کم اکاون پی کے تہتر میں بنائے گئے ہیں پی کے چھیاسٹھ میں اکانوے ،پی کے 67میں بھی اکانوے ، پی کے 68میں اٹھانوے ،پی کے انہتر میں سو ،پی کے ستر میں اناسی ،پی کے اکہتر میں چھیاسی،پی کے بہتر میں چھیاسٹھ ،پی کے تہتر میں اکاون ،پی کے چوہتر میں اکاسی ،پی کے پچھتر میں ستانوے ،پی کے 76میں باسٹھ ،پی کے ستتر میں اکانوے ،پی کے اٹھہتر میں 117اور پی کے اناسی میں 80پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔