39

NA-31‘ سیا سی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے این اے 31اورپی کے 78میں تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی سمیت مختلف پارٹیوں کی وکٹیں گرانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔

گزشتہ روزاین اے 31اورپی کے 78علاقہ رشیدگڑھی،یکہ توت منڈابیری ،محلہ صمدمرسلین،کاکشال میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی سمیت مختلف پارٹیوں کے درجنوں افراداپنے خاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے،اے این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین اے 31الحاج غلام احمدبلور،اے این پی کے صوبائی رہنماوامیدوارپی کے78بیرسٹرہارون بشیربلورنے پارٹی میں شامل ہونیوالے افرادکوخوش آمدیدکہتے ہوئے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔

اس موقع پردانیال ہارون بلور،سٹی جنرل سیکرٹری سرتاج خان،ٹاؤن ممبرمیاں ذولفقار،صدرامان اللہ اورنورجمال ایڈوکیٹ سمیت دیگربھی موجودتھے،شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج غلام احمدبلوراورہارون بلورنے کہاکہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے عہدیداروں اورکارکنوں کی بڑی تعدادمیں شمولیت اس بات کاثبوت ہے کہ عوام تبدیلی،روٹی کپڑا،مکان اوراسلام کے نام پرسیاست کرنیوالوں سے بیزارآچکے ہیں۔

25جولائی کادن ان شاء اللہ اے این پی کی فتح کادن ہوگا،اے این پی اقتدارمیں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائیگی،ہم خوبصورت اورخوشحال خیبرپختونخوابنائینگے،نوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم کرینگے،نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیاجائیگا،عوام کوسستے اورفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔