53

خیبر پختونخوا ‘پولیس ترقی کا عمل سست روی کا شکار

پشاور۔محکمہ پولیس میں ترقی کا عمل انتہائی سست روی کا شتکار ہوگیا عرصہ دراز سے سب انسپکٹر زسے انسپکٹر زکے عہدوں پر ترقی کے منتظر اہلکار ریٹارمنٹ کے قریب پہنچ گئے۔

جس کے باعث ان میں بے چینی پائی جاتی ہے بتایاگیا ہے کہ محکمہ پولیس میں ’’ایف ‘‘ لسٹ کے سب انسپکٹر زجو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کے منتظر ہیں کے تمام کوائف بھی مکمل ہیں لیکن تاحال ان کی پروموشن سست روی کا شکار ہے جبکہ پولیس میں انسپکٹرز کی آسامیاں بھی خالی پڑی ہیں سب انسپکٹر سے انسپکٹر ز کے عہدوں پر ترقی کے منظر بیشتر اہلکارریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور آئی جی پی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔