66

عام انتخابات ‘پشاورکے اہم حلقوں میں سخت مقابلے کی توقع

پشاور۔پشاور میں قومی وصوبائی اسمبلی کے کل انیس حلقوں پر مجموعی طورپر دوسو انیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا سب سے زیادہ امیدوار پی کے 76اور پی کے 78پر سترہ سترہ جبکہ سب سے کم امیدوار این اے 29پر پانچ کی تعداد میں سامنے آئے ہیں حتمی فہرست کے مطابق این اے ستائیس پر دس ،این اٹھائیس پر چھ ،این تیس پر نو اور این اے اکتیس پر تیرہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

صوبائی اسمبلی میں پی کے چھیاسٹھ پر دس ،پی کے 67پر پندرہ ،پی کے انہتر پر دس ،پی کے سترپر نو ،پی کے اکہتر پر دس ،پی کے بہتر پر تیرہ،پی کے تہترپر سولہ ، پی کے چوہترپر سات ،پی کے پچھترپر سولہ ،پی کے ستتر پر پندرہ اور پی کے اناسی پر چودہ امیدوار قسمت آزمائی کریں گے ۔