46

پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا عمل شروع

اسلام آباد ۔پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہو گیا ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپرنٹ ہوں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک والے بیلٹ پیپرزشائع کیے جا رہے ہیں جن کی چھپائی کا عمل اسلام آباد میں پاک فوج کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپرزجبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز شائع کیے جائیں گے۔