52

افغان مہا جرین کو ہراساں نہ کر نے کے احکامات

پشاور۔وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ان کی قیام میں مزید توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے تک انہیں ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، صوبائی سیکرٹری داخلہ، چیف افغان کمشنر اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور افغان کمشنریٹ پشاور کے نام ارسال کئے گئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30جون کو ختم ہو چکی ہے جبکہ 30جون کے بعد ان افغان مہاجرین کی وطن واپسی وفاقی حکومت کے زیر غور ہے جس پر وفاقی حکومت فیصلہ کر ے گی اس فیصلہ تک ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہراساں یا بے جا تنگ نہ کیا جائے۔