54

پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا

لیہ ۔ پاکستان تحریک انصاف کے 4بڑے رہنماؤں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، سابق وفاقی وزیر سردار بہادر نے تحریک انصاف چھوڑ کر این اے 187سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو پی ٹی آئی کے چار بڑے رہنماؤں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان نے تحریک انصاف چھوڑ دی، ضلعی صدر لیہ چوہدری بشارت علی بھی عمران خان سے ناراض ہو گئے، رہنما پی ٹی آئی چوہدری نیاز احمد نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا۔سردار بہادر خان این اے 187اور سردار شہاب پی پی 281سے آزاد الیکشن لڑیں گے، چوہدری بشارت علی 282اور چوہدری نثاز پی پی 280سے آزاد الیکشن لڑیں گے۔