49

پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ حادثے کا شکار

راجن پور۔راجن پورمیں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ انڈس ہائی وے پر جامپور بوائز کالج کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جامپور منتقل کیا جبکہ 16 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی جی خان ہسپتال ریفر کیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ کوچ میں اکثر مسافر مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو عید کی چھٹیاں منا کر اب مزدوری کے لیے دوبارہ کراچی جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق شمالی علاقہ جات سے ہے۔