41

لائسنسوں کی تجدید نہ کرنیوالے ڈاکٹرو ں کی شامت

پشاور۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 40ہزار سے زائد ڈاکٹروں کی جانب سے لائسنسوں کی تجدید نہ کرنے پر سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں 10ہزا سے زائد ڈاکٹروں نے لائسنسوں کی تجدید نہیں کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی رجسٹریشن لائسنس کی تجدید کی فیس 2500جبکہ سپیشلسٹ کی فیس 3500روپے ہے ۔

تاہم فیسوں کی مد میں یہ ڈاکٹر سالانہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں سے لاکھوں روپے کی تنخواہیں وصول کرتے ہیں ۔تجدید نہ کرنے پر 6ماہ سے 2سال کی قید ٗ 1لاکھ سے 2لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں شامل ہیں۔