188

میٹرک نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا اس ضمن میں ایک تقریب کاانعقاد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلیٰ ہونگے۔

میٹرک نتائج ’’روزنامہ آج ‘‘ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جا سکیں گے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے نتائج کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ کو یو ایس بی جاری کر دی جائیں گے جبکہ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی نتائج دستیاب ہونگے ۔